
—-حلف نامہ—- 1. میں عہدِ نو فاؤنڈیشن کے دستور، پالیسیوں اور ضوابطِ اخلاق کا پابند رہنے کی کوشیش کروں گا۔ 2. عہدِ نو فاؤنڈیشن کے وسیع تر مفاد میں ہمیشہ سب کے ساتھ مل کر چلوں گا۔ 3. عہدِ نو فاؤنڈیشن کے نظم و نسق اور قوانین کی پاسداری کروں گا۔ 4. اختلاف کی صورت میں اپنا موقف مناسب، شائستہ اور مہذب انداز میں پیش کروں گا۔ 5. سینئر عہدیداران کے جملہ متفقہ فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کروں گا۔ 6. عہدِ نو فاؤنڈیشن کے پیغام کو عام کرنے کیلئے حتی المقدور کوشش جاری رکھوں گا۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس عہد کو وفا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ مخدوم: عہدِ نو فاؤنڈیشن