Skip to content
افرادی قوت کو بڑھانے کے لیے نئے ممبر ایڈ کرنے سے پہلے یہ بات کنفرم کی جائے گی کہ مذکورہ ممبر اپنی ہی برادری کا فرد ہے ایڈ کرنے والے اور کروانے والے دونوں ہر طرح کے ذمہ دار ہوں گے۔
عہد نو کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوے ہر طرح کی رشتہ داری یا دوستی کو بالاۓ طاق رکھنا ضروری امر ہوگا اور صرف عہد نو
کی کامیابی و ترقی کی خاطر تمام تر فیصلے مکمل میرٹ پر کیے جائیں گے۔
عہد نو ایڈمن پینل کے وہ تمام عہدیداران جو اپنی کسی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام نہیں دے پا رہے وہ اس بارے میں میں سرپرست اعلی کو آگاہ کریں تاکہ عہدیداران کی تبدیلی یا کسی بھی دوسرے فیصلے کےکرنے میں آسانی ہو۔
عہد نو ایڈمن پینل کی بحث کے بعد کوئی فیصلہ ہوگا وہ اعلی قیادت کرے گی جس میں کشرت راے کو ترجیح دی جائے گی اور ان فیصلوں میں کسی بھی طرح کی ذاتی پسند یا ناپسند کا کوہی عمل داخل نہیں ہوگا۔
عہد نو کے کسی بھی ہدف کو پورا کرنے کے لیے ہر ایڈمن ممبر کو ہر صورت میں متحرک ہونا پڑے گا۔ اور فنڈز کے حصول کی خاطر گروپ سے باہر بھی دیگر افراد سے رابطے کرنے کی کوشش کرنی ہو گی۔
عہد نو ایڈمن کا کوئی بھی ممبر گروپ لفٹ کرنے سے پہلے اپنے تمام تر تحفظات ایڈمن ٹیم سے ضرور شہیر کرے گا اور گروپ لیفٹ کرنے کی صورت میں دوبارہ ایڈ ہونے کے لئے تحریری معافی نامہ ضروری ہوگا اور اس معافی نامے پر ایڈمن ٹیم بحث کرنے کے بعد جو بھی فیصلہ کرے گی وہ حتمی اور آخری ہوگا۔
ایڈمن ٹیم کے ہر ممبر کو اس بات کا خاص خیال کرنا ہو گا کے ان کی کسی زاتی رنجش تکلیف یا مشکل کا کوئی بھی اثر گروپ پر نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی عمل گروپ کے باعث نقصان ہوگا۔
عہد نو کی بہتری کے لیے ہر بہترین تجویز ضرور زیر بحث لائی جائے گی اور گروپ میں میسجز کی زیادتی کو دیکھتے ہوئے ممبران کی سہولت کی خاطر ہفتے میں دو دن گروپ بند رکھا جائے گا منگل اور جمعہ کو گروپ بند رہے گا