Skip to content
مستقبل میں عہد نو کی افرادی قوت کو بڑھانے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا جائے گا وہ کچھ اس طرح ہو رہا ہوگا ۔
۱۔ نئے ممبر کو شامل کرنے سے پہلے اُس سے متعلقہ ابتدائی معلومات کا ہونا ضروری ہے اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ وہ ممبر برادری کا ہی فرد ہے اُس کی تمام تر ذمہ داری ایڈ کر آنے والے اور ایڈ کرنے والے کے ذمہ ہوگی۔
۲۔ ایڈمن ٹیم کے متحرک کرنے کے حوالے سے جو اصول ہیں ان کو لاگو کرنا ضروری ہے
جو ایڈمن ممبران کسی بھی طرح کی مصروفیات کی وجہ سے اپنی خدمات نہیں دے رہا اور نہ ہی گروپ میں حاضر ہو سکتے ہیں وہ ہمیں آگاہ کریں تاکہ ان کی جگہ دوسرے افراد کو موقع دیا جائے
کوئی بھی ایسا ممبر جو گروپ کی کامیابی کے لیے فنڈنگ کر رہا ہے لیکن مصروفیت کی وجہ سے حاضری کم دے پاتا ہے تو ایسے ممبران کی خدمات جاری رکھی جائیں گی اور کسی بھی جائز مجبوری کی صورت میں ایسا ممبر بھی غیر حاضر رہ سکتا ہے۔
۳۔ ایڈمن ٹیم یا جنرل گروپ میں کسی بھی طرح کی کوئی ذاتی رشتہ داری یا تعلق کو ہرگز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ جو بھی فیصلہ عہد نو کی کامیابی کے لیے کیا جائے گا اس پر عمل درآمد ضرور ی ہوگا۔
۴۔ ایڈمن ٹیم کا کوئی بھی ممبر گروپ چھوڑنے سے قبل ایڈمن ٹیم یا سرپرست اعلی کو اطلاع کرے گا اپنی بات یا رائے پیش کرنے کے لئے گروپ کے اندر بات کرنا ہوگی گروپ سے باہر کسی بھی سرگرمی کو قبول نہیں کیا جائے گا جو گروپ کے لیے نقصان دہ ہو۔
۵۔ گروپ چھوڑنے والے ایڈمن ممبر کو واپسی کے لیے سخت شرایط کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ مشاورت کے سے طہ کی جائیں گی۔
۶۔ کسی بھی ہدف حصول کے لیے ایڈمن کے ہر ممبر کو اپنی بساط کے مطابق کوشش کرنی ہوگی۔