مئی 2022میں عہد نو کا قیا م عمل میں لایا گیا۔پہلی میٹنگ جون 2022موہڑہ ملوٹ ندیم احمد قریشی صاحب کے گھر منعقد ہوئی دوسری میٹنگ 12جولائی 2022سوئی علیوٹ وحید احمد قریشی صاحب کے گھر منعقد ہوئی جس میں عہد نو کی ایڈمن ٹیم کی تشکیل ہوئی تیسری میٹنگ 29جولائی 2022سہر بگلہ محمدعامر قریشی صاحب کے گھر میں منعقد ہوئی جس میں عہد نو کے ممبران کے لیے ماہانہ فنڈ مبلغ200روپے فی ممبر کا فیصلہ اور اجراء کیا گیا چوتھی میٹنگ 14اکتوبر 2022نمب روما ل پھگواڑی فدا احمد قریشی صاحب کے گھر منعقد ہوئی نومبر 2022میں مختلف علاقوں کے لیے چار ممبران کو بطور کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا عہد نو کا پانچواں اجلاس 21جنوری 2023ڈبل روڈ راولپنڈی عادل منیر صاحب کے گھر میں منعقد ہوا اس کے علاوہ عہد نو ایڈمن پینل کی بے شمار آن لائن میٹنگزبھی منعقد ہوئی جو کہ عہد نو پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے ہی تھیں عہد نوکی تیسری میٹنگ 29جولائی 2022کو ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا عہد نو فنڈ کو پہلے 6ماہ یعنی فروری 2023تک ہر گز خرچ نہیں کیا جائے گا۔ مگر اگست میں ہی برادری کی کچھ احباب کی انتہائی شدید مجبوریوں اور معاشی تنگی کی وجہ سے بہت سی درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں جس کے لیے محترم وحید احمد قریشی صاحب کی تجویز پر ایمر جنسی فنڈ کا فوری قیام عمل میں لایا گیا اور اسی ایمر جنسی فنڈ میں سے 22اگست 2022سے 15دسمبر 2022تک مختلف برادری ممبران کے علاج معالجے،بچیوں کی فیس،بچیوں کی شادی، مختلف سڑک حادثات اور متاثرہ گھروغیرہ کے لیے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی خطیر رقم بھی خرچ کی اور برادری کے لوگوں کی مالی اعانت کی گئی فروری 2023کے آخر میں برادری کے غریب اور نادار گھرانوں کی مدد کی غرض سے رمضان فنڈنگ کا آغاز کیا گیا اور برادری کے مختلف ممبران اور خاص کر بیرونی ملک بھائیوں کی کاوش سے 19مارچ 2023کو علی ذوالفقار کے گھر میں رمضان فنڈنگ کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک عالی شان اور پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں برادری کے مستحقین کے تقریبا 25سے زائد گھرانوں میں 4لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی جو کہ بحفاظت مستحقین تک دو دن میں پہنچا دی گئی اور اس کے بعد 23رمضان کو ڈبل روڈ راولپنڈی عادل منیر صاحب کے گھر میں عہد نو ممبران کی ایک افطار پارٹی اور رمضان فنڈنگ کی تقسیم کے لیے ایک شاندار اجلاس منعقد ہوا جس میں تقریبا 30سے زائد مستحق گھرانوں میں تقریبا 2لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی اس طرح عہد نو پلیٹ فارم ممبران کے بھر پور تعاون سے مجموعی طور پر 55سے زائد گھرانو ں میں تقریبا ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم تقسیم کرنے کی سعادت حاصل کی جو کہ انتہائی قلیل وقت میں بہت بڑی کامیابی ہے مزید برآں عہد نو پلیٹ فارم کا ایک وٹس ایپ جنرل گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو کہ روزانہ شام 7بجے سے رات 9بجے تک مختص کیے گئے موضوع پر بات کرنے کے لیے کھولا جاتا ہے اور رات 9بجے سے رات 11بجے تک جنرل گپ شپ،زاتی تعارف اور دعا سلا م کے لیے کھولا رکھا جاتا ہے جس میں عہد نو جنرل گروپ کے اکثر ممبران اپنی حاضری لگوانے کا شرف حاصل کرتے ہیں اللہ کے فضل و کرم سے اور تمام ممبران کے بھر پور تعاون سے عہد نو انشا ء اللہ مستقبل قریب میں مزید ترقی کرے گا اور برادری کے لیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم میسر ہو گا۔ آپ سب احباب کو اس میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے تاکہ برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکیں امید ہے کہ آپ ہماری اس دعوت پر لبیک کہیں گے۔