انتظامی باڈی میٹینگ
عہدنوفاؤنڈیشن انتظامی باڈی کی پہلی میٹنگ مورخہ 18 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ سہ پہر 2:30 پہ ڈبل روڈ محترم جناب حافظ خورشید صاحب کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں انتظامی باڈی کے 19 ممبران میں سے صرف 7 ممبران نے شرکت کی ۔
اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل امور پر مشاورت ہوئی اور مندرجہ ذیل فیصلے بھی کیئےگئے۔
(1) نائب صدور کوان کے علاقے جات تقسیم کردئیے گئے جہاں انہوں نے مشاورت سے کوآرڈینیٹرز مقررکرنےہیں جس میں حسیب احمد قریشی صاحب نائب صدر خیبرپختونخواہ ۔
یوسی بیروٹ،پلک ملکوت اوربکوٹ شامل ہیں ۔
عادل منیراعوان صاحب نائب صدر مری ۔
یوسی پوٹھہ سوہی،پھگواڑی ،سہربگلہ ،دیول ،تریٹ ،نیومری شامل ہیں ۔
صہیب احمد صاحب نائب صدر راولپنڈی اسلام آباد ۔
ان کوآرڈینیٹرز کےذریعےنائب صدور اپنے علاقوں کے ممبران کاڈیٹا جمع کریں گے۔
نائب صدور یہ ڈیٹا مکمل کرکے فنانس سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری کردیں گے۔
(2) ممبرشپ فارم 500 مقرر کی گئی جوکہ فارم پر درج ہوگی
(3) عہدنوفاؤنڈیشن ایڈوائزری کمیٹی کاقیام عمل میں لایا جائے گا
جو کہ مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہوگی۔
وحید احمد قریشی صاحب
فدااحمدقریشی صاحب
محمد زاہد صاحب
خرم محمود قریشی صاحب
سلمان پرویز قریشی صاحب
انجینئر عقیل صاحب
محمود حسین صاحب
ملک عبدالضیاف صاحب
ندیم احمد قریشی صاحب
واحد اخلاق قریشی صاحب
محمد عقیل اعوان صاحب
(4) اوورسیز کوآرڈینیٹر جناب محترم علی ذوالفقار صاحب اور وحیدصاحب ہوں گے ۔
ان کے معاونین اعجازاحمدعاجز صاحب،محمد فیاض صاحب ،محمدنعیم قریشی صاحب ہوں گے۔
(5) ایڈمن ٹیم کافنڈ 1000 جاری رہےگا،جبکہ فنانس ٹیم ہر مہینے ہر ممبر کو بذریعہ میسیج فنڈ کی ادائیگی اور بقایاجات سےآگاہ کریں گی۔
(6) آئی ٹی ٹیم ویب سائٹ ،فیس بک ،واٹس ایپ چینل وغیرہ کو مینیج کریں گے اور پراگریس رپورٹ ویب سائٹ پر شیئر کریں گے
(7) ہر ماہ مختلف علاقوں میں نائب صدور کی مشاورت سے ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیاجائے ۔
(8) ہر ماہ انتظامی باڈی کی میٹنگ لازمی ہوگی۔
Comments (No Responses )
No comments yet.